نیپال میں ایک ہفتے میں دوسری بار 5.6 شدت کا زلزلہ، دہلی اور این سی آر میں بھی محسوس کیے گئے جھٹکے

0
نیپال میں ایک ہفتے میں دوسری بار 5.6 شدت کا زلزلہ، دہلی اور این سی آر میں بھی محسوس کیے گئے جھٹکے۔۔۔۔ تصویر نیپال میں آئے زلزکے کی ہے۔
نیپال میں ایک ہفتے میں دوسری بار 5.6 شدت کا زلزلہ، دہلی اور این سی آر میں بھی محسوس کیے گئے جھٹکے۔۔۔۔ تصویر نیپال میں آئے زلزکے کی ہے۔

نئی دہلی: نیپال میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کا اثر دہلی اور این سی آر میں بھی محسوس کیا گیا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 بتائی گئی ہے۔ معلوم ہو ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نیپال سمیت کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں۔ نیپال میں گزشتہ جمعے کو آنے والے زلزلے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہوئے تھے۔ نیپال دنیا کے سب سے زیادہ فعال ٹیکٹونک علاقوں میں واقع ہے، جو اسے زلزلوں کے لیے انتہائی حساس بناتا ہے۔

اگر آپ زلزلے کے دوران گھر سے باہر ہیں تو اپنی حفاظت کیسے کریں؟

  • اونچی عمارتوں، بجلی کے کھمبوں وغیرہ سے دور رہیں۔
  • زلزلے کے جھٹکے کم ہونے تک گھر اور دفتر سے باہر رہیں۔
  • اگر آپ چلتی گاڑی میں ہیں تو گاڑی کو فوراً روک دیں اور گاڑی میں بیٹھے رہیں۔
  • ان پلوں یا سڑکوں پر جانے سے گریز کریں جنہیں زلزلے سے نقصان پہنچا ہے۔
  • اگر آپ زلزلے کے دوران گھر پر ہیں تو اپنی حفاظت کیسے کریں؟
  • فرش پر بیٹھیں، کسی مضبوط میز یا کسی فرنیچر کے نیچے پناہ لیں۔
  • اگر کوئی میز نہیں ہے تو، اپنے چہرے اور سر کو اپنے ہاتھوں سے ڈھانپیں.
  • گھر کے کسی کونے میں جائیں اور شیشے، کھڑکیوں، دروازوں اور دیواروں سے دور رہیں۔
  • اگر آپ بستر پر ہیں تو لیٹ جائیں اور اپنے سر کو تکیے سے ڈھانپیں۔
  • اگر آس پاس بھاری فرنیچر ہے تو اس سے دور رہیں۔
  • لفٹ کے استعمال سے گریز کریں، زلزلے کے دوران لفٹ پینڈولم کی طرح جھول کر دیوار سے ٹکرا سکتی ہے، اور بجلی کی خرابی کی وجہ سے رک بھی سکتی ہے۔
  • سیڑھیاں استعمال نہ کریں، کیونکہ عمارتوں میں بنی سیڑھیاں عموماً مضبوط نہیں ہوتیں۔
  • جھٹکے آنے تک گھر کے اندر ہی رہیں، اور جھٹکے رکنے کے بعد ہی باہر نکلیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS