واشنگٹن: کووڈ19 ویکسین بنانے والی کمپنی فائزر،بائیواینٹیک نے امریکہ اوربرازیل سمیت نو ممالک میں حاملہ خواتین پر اپنے ویکسین کا ٹیسٹ شروع کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے تجربے کے لئے امریکہ،کناڈا،ارجنٹائن،برازیل،چلی، موزامبک،جنوبی افریقہ،برطانیہ اور اسپین میں 18 یا اس سے زیادہ عمر کی تقریباً چارہزار صحت مند حاملہ خواتین کا اندراج کیا جائے گا۔ ان خواتین پر ویکسین کے ٹرائل کے دوران ان کی حفاظت،قوت برداشت اور قوت مدافعت کا اندازہ کیا جائے گا۔
ویکسین کلینکل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سینئر نائب صدر ولیم زبیر نے کہا ہے کہ حاملہ خواتین میں پیچیدگیوں کا خطرہ زیادہ رہتا ہے، اس لئے ہمیں ایسی ایکسین تیارکرنی ہے جو ان کے لئے محفوظ اور موثرہو۔
فائزر،بائیواینٹیک کا حاملہ خواتین پر ویکسین ٹیسٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS