پٹرول 19 مہینےاور ڈیزل 20 مہینے کی بلندترین سطح پر

0

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے آج مسلسل نویں روز قیمتوں میں زبردست اضافے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت تقریبا19 مہینے اور ڈیزل کی قیمت  تقریبا 20 مہینے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 48 پیسے بڑھ کر 76.26 روپے فی لیٹر ہوگئی،جو21 نومبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 59 پیسے بڑھنے کے ساتھ 74.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ،جو 26 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح  پرہے۔
 ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 07 جون سے اضافہ ہو رہا ہے۔ان آٹھ دنوں میں دہلی میں پٹرول پانچ روپے یعنی سات فیصد اور ڈیزل 5.23 روپے یا ساڑھے سات فیصد مہنگا ہو چکا  ہے۔کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 46 پیسے بڑھ کر 78.10 روپے،ممبئی میں 47 پیسے بڑھ کر 83.17 روپے اور چنئی میں 43 پیسے بڑھ کر 79.96 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کولکتہ میں 53 پیسے مہنگا ہوکر 70.33 روپے،ممبئی میں 57 پیسے  مہنگا ہو کر 73.21 روپے اور چنئی میں 51 پیسے مہنگا ہو کر 72.69 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS