نئی دہلی : (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعرات کے روز ریکارڈ بلند ترین سطح پر رہیں۔ اس سے قبل بدھ کے روز تیل کمپنیوں نے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 96.66 روپے اور ڈیزل 87.41 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ۔ جون میں اب تک دہلی میں پٹرول میں 2.43 روپے اور ڈیزل میں 2.26 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔
دیگر بڑے شہروں میں بھی قیمتیں آج مستحکم رہیں ۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول 102.82 روپے اور ڈیزل 94.84 روپے کا ہو گیا ۔ چنئی میں پٹرول 97.91 روپے اور ڈیزل 92.04 روپے میں فروخت ہوا ۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 96.58 روپے اورڈیزل کی قیمت 90.25 روپے فی لیٹر رہی ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پرروزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں ۔
ملک کے چاربڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
شہر —— پیٹرول ڈیزل
دہلی ————— 96.66 —————— 87.41
ممبئی ۔———— 102.82 ————— 94.84
چنئی ————— 97.91 -—————- 92.04
کولکتہ ———— 96.58 —————— 90.25