ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

0
Image: India Tv News

نئی دہلی :(یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بدھ کے روز ریکارڈ سطح پرمستحکم رہیں۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کے روز قومی دارالحکومت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 95.56 روپے اور 86.47 روپے فی لیٹررہیں۔ گزشتہ 4 مئی سے اب تک 21 دن پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،جب کہ بقیہ 17 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 5.16 روپے اور ڈیزل 5.74 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ دوسرے شہروں میں بھی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ ممبئی میں پٹرول 101.76 روپے ، چنئی میں 96.94 روپے اور کولکتہ میں 95.52 روپے فی لیٹر پر رہا۔
ڈیزل ممبئی میں 93.85 روپے،کولکتہ میں 89.32 روپے اور چنئی میں 91.15 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لوگو ہو جاتی ہیں۔

شہر —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ——95.56 ————86.47
ممبئی ———101.76 ———93.85
چنئی ———96.94 -———91.15
کولکتہ ——95.52 ————89.32

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS