نئی دہلی : (یو این آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گذشتہ دودنوں کی تیزی کا اثر جمعرات کو گھریلو سطح پر نظر آیا ، جہاں پٹرول 35 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ نئے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا اور ڈیزل 15 پیسے مہنگا ہوگیا۔ دہلی میں جمعرات کے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 101.54 روپے اور ممبئی میں 107.55 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
دہلی میں ڈیزل 15 اپریل کے بعد پہلی مرتبہ پیر کے روز 16 پیسے سستا ہوکر 89.72 روپے فی لیٹرہو گیا تھا ، لیکن آج پھر یہ 15 پیسے بڑھ کر 89.87 روپے فی لیٹر پرہو گیا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.73 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 71 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہوجاتی ہیں ۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں ۔
شہر —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ————— 101.54 —————— 89.87
ممبئی ۔———— 107.54 —————— 97.45
چنئی ————— 102.23 -—————– 94.39
کولکتہ———— 101.74 —————— 93.02