پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

0

نئی دہلی،:  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں  لگاتار سات روز تک  مستحکم  رہنے کے بعد جمعرات کو ایک بار پھر ان کے داموں میں اضافہ  کیا گیا ہے۔
ملک میں پٹرول کی قیمت اس وقت ریکارڈ سطح پر ہے۔ ڈیزل کی قیمتیں دہلی کے علاوہ تاریخی لحاظ سےاعلی سطح پر فروخت ہورہی ہیں۔
ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 35 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 86.65 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی میں پٹرول 34 پیسے اضافے کے ساتھ 93.20 روپے جب کہ کولکاتہ میں یہ 32 پیسے کے  اضافے سے 88.01 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ چنئی میں اس کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک لیٹر پٹرول 89.13 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ ممبئی میں پہلی بار پٹرول 93 روپے اور چنئی میں 89 روپے فی لیٹر پہلی بارعبور کیا ہے۔
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 35 پیسے کے اضافے سے 76.83 روپے فی لیٹر ہوگئی جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔ اس کی قیمت ممبئی میں 37 پیسے اضافے سے 83.67 روپے،چنئی میں 33 پیسے کے اضافہ سے  82.04 روپے اور کولکتہ میں 33 پیسے کے  اضافے کے بعد 80.41 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

میٹرو              پٹرول              ڈیزل
دہلی —– 86.65 — 76.83
ممبئی —- 93.20 — 83.67
چنئی —- 89.13 — 82.04
کولکاتہ — 88.01 — 80.41

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS