نئی دہلی : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گھریلو قیمتوں میں ہفتے کے روز مسلسل دوسرے دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔
آئل مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 90.78 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.10 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔
خیال رہے 25 مارچ کو پٹرول 21 پیسے اور ڈیزل 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بھی ہفتے کے آخر میں تقریبا مستحکم رہیں۔ لندن برینٹ کروڈ 64 ڈالر فی بیرل سے اوپررہا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS