ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 100ویں دن بھی ریکارڈ سطح پر برقرار

0

نئی دہلی: (یو این آئی) عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل سے اوپر جانے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 100ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔ ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ زیادہ ترریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کیا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی، جس سے عام لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے۔
سنگاپور میں آج صبح لندن برینٹ کروڈ 94.44 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 4.47 فیصد اضافے کے ساتھ 93.90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
میٹرو……….پٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی ………….95.41…….. 86.67
کولکتہ ……104.67…….89.79
ممبئی ………….. 109.98…….94.14
چنئی …………… 101.40 ………. 91.43

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS