نئی دہلی: (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب ہونے کے باوجود ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔سنگاپور میں آج صبح یو ایس کروڈ 1.87 فیصد اضافے کے
ساتھ 97.57 ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ 101.16 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل
کارپوریشن کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ ممبئی میں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
شہر…………پیٹرول…………ڈیزل…. (روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72..89.62
ممبئی ………….106.31……..94.27
کولکتہ ……106.03..92.76
چنئی………….102.63…….94.24
ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 106.31 روپے 94.27 روپے فی لیٹر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS