ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

0
Image:India Tv News

نئی دہلی :(یو این آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر فی بیرل سے زیادہ کے اضافے کے باوجود بدھ کے روز مسلسل دوسرے دن بھی گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پیر کے روز پٹرول کی قیمتوں میں 28 پیسے کے اضافہ سے ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا، جبکہ ڈیزل تقریباً تین ماہ بعد سستا ہوا۔ اس سے قبل اتوار کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
پیر کے روز اضافے کے بعد پہلی مرتبہ دہلی میں پٹرول کی قیمت 101 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 107 روپے فی لیٹر کو عبور کر گئی۔
سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے اضافے سے 101.19 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل 15 پیسے سستا ہوکر 15 اپریل کے بعد پہلی بار 89.72 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.38 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوچکا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح رہیں:
شہر کا نام —— پیٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 101.19 —————— 89.72
ممبئی ۔————— 107.20 —————— 97.29
چنئی —————- 101.92 -—————– 94.24
کولکاتا ———— 101.35 —————— 92.81

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS