نئی دہلی: بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 دن کے بعد گھریلو مارکیٹ میں اس کی قیمتوں پر بریک لگادی۔ آج ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
گذشتہ روز دارالحکومت دہلی میں پٹرول 39 پیسے کےاضافے سے 90.58 روپےاور ڈیزل 37 پیسے کےاضافے سے 80.97 روپے فی لیٹر پر آگئے۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
دارالحکومت دہلی میں پٹرول 39 پیسے اور ڈیزل 37 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ فی الحال دونوں ایندھن کی قیمتیں تقریبا ہر شہر میں اونچی سطح پرہیں۔ کچھ شہروں میں تو یہ 100 روپے کی سطح کو بھی عبور کرچکا ہے۔
نیا سال پٹرولیم ایندھن کے لئے اچھا نہیں رہا۔ جنوری اور فروری میں اب تک کل ملاکر پٹرول 24 دن مہنگا ہوا ، اور ان 24دنوں میں دنوں میں یہ 06.77 روپے مہنگا ہوگیا ۔ پٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت بھی ریکارڈ بنانے کے راستے پر گامزن ہے۔ نئے سال کے 24 دن کے دوران ڈیزل 07.10 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔
ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 دن کے بعد گھریلو مارکیٹ پر ؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS