پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔
عام آدمی کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔
عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 1.16 فیصد اضافے کے ساتھ 114.88 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.20 فیصد اضافے کے ساتھ 111.09 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے اضافہ ہونا شروع ہوا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 گنا اضافہ کیا گیا۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آخری بار 6 اپریل کو 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اس کی قیمتیں 45 دن تک مستحکم رہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 03 نومبر 2021 کو مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
شہر…………پیٹرول…………ڈیزل
…………………………..(روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72..89.62
کولکاتہ ……106.03..92.76
ممبئی …………111.35…….97.28
چنئی………….102.63…….94.24

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS