نئی دہلی:آئندہ 29 اگست کو مجوزہ آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ اینٹرنس ایگزام (اےآئی اے پی جی ای ٹی)ملتوی کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں ایک عرضی پیر کو سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔
بی اے ایم ایس اور بی ایچ ایم ایس کے 17 ڈاکٹروں نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے اسے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عرضی گزاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں کوویڈ -19 وبا خطرناک حالت میں پہنچ گئی ہے اس کے باوجود س امتحان کا انعقاد مناسب نہیں ہوگا۔
ان عرضی گزاروں کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے اسپتالوں میں بی اے ایم ایس، بی ایچ ایم ایس کے ڈاکٹر کورونا سپاہی کے طورپر پہلی صف میں کھڑے ہیں اور 29 اگست کو مجوزہ امتحان میں اگر وہ حصہ لیں گے تو اس سے انفیکشن کا خطرہ اور بڑھے گا،جو طلبہ کی صحت کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
عرضی گزاروں کی دلیل ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں اس طرح کے امتحانات ملتوی کردئے گئے ہیں،اس لئے یہ ہدایت دی جانی چاہئے کہ جب تک کوویڈ -19 کے انفیکشن کی حالت بہتر نہیں ہوتی تب تک امتحان کا انعقاد نہ کیا جائے۔
یہ عرضی وکیل الکھ آلوک شریواستو کے ذریعہ دائر کی گئی ہے۔
آیوش پوسٹ گریجویٹ اینٹرینس ایگزام ملتوی کرنے کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں عرضی دائر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS