نئی دہلی (ایجنسیاں) : ہیکروں کی ایک ویب سائٹ پرفیس بک صارفین کے ڈاٹا کی جانکاری فراہم ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ڈاٹا سب سے پہلے 2019 میں لیک ہوا تھا۔ فیس بک نے تب اس گڑبڑی کی اصلاح کی بات کہی تھی۔ لیکن ہڈسن راک سائبر سیکورٹی فرم کے چیف ٹیکنیکل افسر اور بانی ایلن گیل کے مطابق یہ لیک ختم نہیں ہوئی۔ اتوار کو ایک ٹوئٹ میں گیل نے بتایا کہ اس لیک میں افغانستان کے 5.5لاکھ، آسٹریلیا کے 12لاکھ، بنگلہ دیش کے 38 لاکھ، برازیل کے 80 لاکھ اور ہندوستان کے 61لاکھ یوزرس کا ڈاٹا لیک ہوا ہے۔ یوزرس کا ڈاٹا آن لائن دستیاب ہونے کی جانکاری نیوز ویب سائٹ بزنس انسائڈر نے بھی دی ہے۔اس ویب سائٹ کے مطابق 160ملکوں کے لوگوں کے فون نمبر، فیس بک آئی ڈی، پورا نام، مقام، تاریخ پیدائش اور ای-میل ایڈریس آن لائن دستیاب ہے۔اس سے پہلے بھی فیس بک سے صارفین کا ڈاٹا چوری ہونے اور اس کا سیاسی استعمال جیسے معاملے سامنے آچکے ہیں۔
فیس بک 53کروڑ صارفین کا ڈاٹا لیک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS