ترنگے کا استعمال وہ لوگ کررہے ہیں جو ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں:روی شنکر

0

نئی دہلی: قانون کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے شاہین باغ احتجاجی مظاہرے پر تنقید کی ہے۔ بروز پیر کو کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دہلی کے عوام کو اسمبلی انتخابات میں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ووٹ بینک کی سیاست کرنے والے’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘کے ساتھ ہیں یا سبھی کو عزت اور احترام کے ساتھ رہنے کا موقع دینے والوں کوچاہتے ہیں۔ روی شنکر نے آج بی جے پی دفتر دہلی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ شاہین باغ اب دلی کا ایک محلہ نہیں رہ گیا ہے،یہ ایک نظریہ ہے، جہاں  ترنگے  جھنڈے کا استعمال ایسے لوگوں کو ڈھال دینے کےلئے استعمال کیا جارہا ہے، جو ملک کو باٹنا چاہتے ہیں۔ شاہین باغ میں سی اے اے  کے خلاف بیٹھے لوگوں کو ووٹ بینک کی سیاست کےلئے ٹکڑے ٹکڑےگینگ کی حمایت کرنے والوں کے تئیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، لیکن نائب وزیراعلی منیش سیسودیا مظاہرین کی حمایت کھل کر کررہے ہیں۔پریس کانفرنس میں بی جےپی دلی اکائی کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ وجے گوئل،رکن پارلیمنٹ  میناکشی لیکھی اور بی جےپی ترجمان  سمبت پاترا کے علاوہ دیگر لیڈر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین باغ میں سی اےاے  کے خلاف احتجاج  ہورہاہے وہاں صرف وزیراعظم نریندرمودی کی مخالفت کی جارہی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS