کاس گنج میں پولیس پر پھولوں کی بارش

    0

    کاس گنج: اترپردیش کے ضلع کاس گنج میں کورونا وباسے بچاؤ کے لئے رات دن ایک کئے ہوئے پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے مقامی مکینوں نے ان کے اوپر پھول برسائے۔
    اطلاعات کے مطابق مقامی باشندوں نے اپنےمکان کی چھتوں اور بالکنی میں کھڑے ہوکر پولیس جوانوں پر پھول برساتے ہوئے زندہ آباد کے نعرے لگائے۔ جس کا جوانوں نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔مقامی افراد کے مطابق پولیس کے جوان ان کے تحفظ کے لئے رات دن محنت کررہے ہیں اور لاک ڈاؤن اور سوشل ڈیسٹینسنگ پر عمل کرانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر پولیس اہلکار، ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ صفائی ملازمین بھی دن رات محنت کررہے ہیں ایسے میں عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حکومت کے ہدایات پر عمل کریں تاکہ اس مہلک وبا سے جلد از جلد نجات مل سکے

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS