ناگالینڈ کے لوگ مہنگائی سے پریشان

0

کوہیما: ناگالینڈ کے بازاروں میں سبزیوں کی بہت ہی محدود فراہمی کی وجہ سے یہاں کے لوگ آلو۔ پیاز جیسی عام سبزیوں کے مہنگا ملنے سے پریشان ہیں۔سبزیوں کے تھوک فروشوں کے مطابق کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کی وجہ سے آسام کی مارکیٹ کنٹرول والے علاقے کے دائرے میں ہیں، جس کی وجہ سے وہاں سے سبزیوں کی بہت ہی کم فراہمی ہو پا رہی ہے۔منی پور کے ماوگیٹ علاقے اورریاست کے فک ضلع میں آلو۔پیازکی محدود فراہمی کی وجہ سے لوگوں کو یہ بہت مہنگی داموں مل رہی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ محدود فراہمی سے ریاست کی ضرورتیں پوری نہیں ہو سکتی۔قابل ذکر ہے کہ آسام میں افریقی سوائن فلو کی وجہ سے گزشتہ فروری سے تقریبا 2900 سووروں کو مار ڈالا گیا ہے۔ ناگالینڈ میں سووروں کے گوشت پر پابندی کی وجہ سے یہاں آلو پیازاورسبزیوں کی بہت مانگ بڑھ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS