کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن کے ایک دن میں ریکارڈ 4966 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد مجموعی طور سے معاملوں کی تعداد بڑھ کر92,681 ہوگئی ہے۔
وزیر صحت جیولی مکھیج نے بتایا ہےکہ اس دوران 43 لوگوں کی موت ہونے کی وجہ سے مجموعی طور سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1877 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ویسٹرن کیپ کوروناسے سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے، جہاں کورونا انفیکشن کے 50,173 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اور اس کی زد میں
آنے سے 1392 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS