مسافروں کی ٹٹول کرجانچ نہیں ہوگی

0

نئی دہلی:  کورونا وائرس کووڈ۔ 19' کے پیش نظرہوائی اڈوں پر مسافروں کی ٹٹول کر چیک کرنے کا بندوبست فی الحال ملتوی رہے گا۔سول ایوی ایشن سیکورٹی بیورو کے ڈائریکٹرجنرل راکیش استھانہ نے بتایا کہ مسافروں کو سیکورٹی چیک کے وقت دھات والا ہر سامان ٹرے میں رکھیں گے جس ایکسبس مشین میں چانچ ہوگی۔ اگر اس کے باوجود ڈورفریم میٹل ڈیٹیکٹر (ڈی ایف ایم ڈی) سے بیپ کی آواز آتی ہے تبھی مسافر کی ٹٹول کر چیک کیاجائے گی، دوسری صورت ان کو جانے دیا جائے گا۔
ہوائی اڈوں پر سیکورٹی چیک میں لگے سیکورٹی اہلکاروں کو  کورونا  سے بچانے کے لئے جسمانی فاصلے کے اقدامات کے تحت یہ اہتمام کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS