ہندوستانی خاتون ٹریک ایتھلیٹ پارول چودھری نے 3000 میٹر کا قومی ریکارڈ توڑا

0

لاس اینجلس (یو این آئی) : ہندوستانی خاتون ٹریک ایتھلیٹ پارول چودھری نے اتوار کو یو اے سن سیٹ ٹور کے 3000 میٹر ایونٹ میں ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ چودھری نے خواتین کے 3000 میٹر مقابلے میں 8:57.19 کے وقت کے ساتھ سوریہ لوگناتھن کا چھ سال پرانا 9:04.5 کا ریکارڈ توڑا۔ وہ ریس کے ابتدائی حصے میں پانچویں نمبر پر تھیں لیکن آخری دولیپ میں انہوں نے رفتار بڑھاتے ہوئے پوڈیم پر تیسرا مقام حاصل کیا۔ چودھری اس کے بعد امریکہ کے اوریگن میں 15 جولائی سے شروع ہونے والی 2022 عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں 3000 میٹر اسٹیپلچیس میں مقابلہ کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS