ہرمندر سنگھ گِل کے قابل اعتراض بیان کی مذمت

0

نئی دہلی:دہلی سکھ گروداروا پربندھک کمیٹی کے صدر منجیندر سنگھ سرسا نے کہا کہ پٹی کے رکن اسمبلی ہرمندر سنگھ گل کو سری دربار صاحب کے بارے میں استعمال کی گئی قابل اعتراض بیان کے لئے خود سری اکال تخت صاحب پر پیش ہوکر معافی مانگنی چاہئے ۔ سرسا نے کہا ہے کہ جن لفظوں کا استعمال گل نے سری دربار صاحب کے بارے  میں کیا ہے اس سے پوری دنیا کے سکھوں کو تکلیف ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سکھ سیاست داں جو امرتسر سے ہو اور یہ بات کرے کہ سری دربار صاحب آنے والی سنگت کا رخ موڑ کر بیاس کی مچھلیوں کی طرف کیا جائے گا، تو اس زیادہ شرم ناک بات کوئی نہیں ہو سکتی ۔ سرسا نے کہا کہ سری دربار صاحب پورے دنیا کی انسانیت کے لئے عقیدت کا مرکز ہے، جس پر ہر مذہب کے لوگوں کا یقین ہے ۔ ایم ایل گل نے پوری دنیا کے لوگوں کے دلوں کو ٹھیس پنہچائی ہے۔ دہلی کمیٹی کے صدر نے کہا کہ سکھوں کا تو فرض ہے کہ وہ گرو صاحب کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے پوری انسانیت کی خدمت کریں۔ مذاہب کی عزت کریں‘پر جب سکھ ہی اپنے مذہب کے بارے میں ایسی غلط زبان کا استعمال کرنے لگ جائیں تو بے حد شرم ناک بات ہوتی ہے۔ انہوں نے کہ سری گل کو سمجھنا چاہئے کہ سری دربار صاحب دنیا کی واحد جگہ ہے، جہاں سب سے زیادہ لوگ اپنے سر کو جھکاتے ہیں اور عقیدت رکھتے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS