ہومیوپیتھی کمیشن بل اور قومی کمیشن برائے ہندوستانی نظام طب بل پر پارلیمنٹ کی مہر

0

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا نے قومی ہندوستانی نظام طب کمیشن بل2020 اور قومی ہومیوپیتھی کمیشن بل2020 کو منظور کرلیا۔ یہ دونوں بل پہلے ہی راجیہ سبھا میں منظور ہوچکے ہیں۔
وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے لوک سبھا میں ان دونوں بل کو بحث کے لئے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں بل کی منظوری کے بعد قومی کونسل برائے ہندوستانی نظام طب کی جگہ قومی کمیشن برائے ہندوستانی نظام طب اور مرکزي ہومیوپیتھی کونسل کی جگہ قومی ہومیوپیتھی کمیشن کی تشکیل کی جاسکتی ہے۔ یہ دونوں کونسل اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام تھیں اور وہ بدعنوانی سے متاثر تھیں۔ اس لیے اس کی جگہ کمیشن کا قیام ضروری ہوگیا تھا۔ اس سے دونوں طبی نظام زیادہ ترقی اور زیادہ شفافیت کی راہ پرگامزن ہوجائیں گے۔
حزب اختلاف کے چند اراکین نے ان دونوں بل میں کچھ ترامیم کا مطالبہ کیا، لیکن مجموعی طور پران کی حمایت کی۔ کانگریس کے ششی تھرور نے کہا کہ قومی کمیشن برائے ہندوستانی نظام طب سے متعلق بل میں یوگا اور نیچروپیتھی کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کمیشن سے متعلق شکایات کی سماعت کا حق مرکزی حکومت کو  دینے کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کے لئے بل میں اپیلٹ اتھارٹی کے التزام کو بھی شامل کیا جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS