پیرس کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشن گیئر ڈو نورڈ سے ایک بیگ میں دھماکہ خیز اشیائ ملنے کے بعد افراتفری مچ گئی اس کے بعد پولیس نے پورے
اسٹیشن کو خالی کرا دیا گیا ۔
ریلوئے کمپنی ایس این سی ایف نے میڈیا کو بتایا کہ بیگ میں دھماکہ خیز مادہ پاے جانے کے بعد مسافروں سے اسٹیشن کے کو خالی کرنے کے لئے
کہا گیا ہے۔
ایس این سی ایف نے کہا کہ تقربیاً 40منٹ تک مسافروں کو اسٹیشن کے باہر انتظار کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔
اس بیچ شوشل میڈیا پر کچھ تصویر یں شائع کی گئی ہیں۔یہ دھماکہ کی تصویریں ہیں۔ پولیس نے ان تصاویر کی تصدیق نہیں کی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کی مانے تو اس معاملے میں فوج کے اییک جوان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
پیرس کے اس واقعہ سے پہلے برطانیہ کے شہر لندن برج کے قریب ہفتہ کو چاقوبازی کا واقعہ بھی ہوا۔ جس میں دو لوگوں کی موت اور کئی افراد
زخمی ہوگئے۔ برطانیہ نے اس حملہ کو دہشت گردی کا واقعہ قرا دیا ہے ۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے فرضی دھامکہ خیز جیکٹ پہنے ایک شخص کو مشتبہ حالت
میں واقعہ کی جگہ مار گرانے کی واض تصدیق کی ہے ۔
پریس:گیئر ڈو نورڈ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ خیز مادے سے بھرا بیگ ملا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS