پالگھر تشدد معاملہ:مرکز ،مہاراشٹر حکومت کو سپریم کورٹ کا نوٹس

    0

    نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے پالگھر میں بھیڑ کے تشدد میں دو سادھوؤں کی موت کی مرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی)یا قومی جانچ ایجنسی(این آئی اے)سے جانچ کرائے جانے سے متعلق عرضی پر مرکزی حکومت اور مہاراشٹر حکومت سے جواب طلب کیا۔
    جسٹس اشوک بھوشن،جسٹس ایم آر شاہ اورجسٹس وی رماسبرمنیم کی بینچ نے مہنت شردھا آنند سرسوتی اور دیگر اور گھنشیام اپادھیائے کی الگ الگ عرضیوں کی مشترکہ سماعت کرتے ہوئے مرکز،ریاستی حکومت اور دیگر فریقوں کو بھی نوٹس جاری کئے۔
    بینچ نے سبھی فریقوں کو نوٹس کےجواب کےلئے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔عدالت نے حالانکہ معاملے کی اگلی سماعت کےلئے جولائی کے دوسرے ہفتے کی تاریخ مقرر کی ہے۔واضح رہے کہ 20 جون سے پانچ جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہیں۔
    مہنت شردھا آنند سرسوتی نے جہاں مہاراشٹر حکومت کو اہم فریق بنایا ہے اور واقعہ کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے وہیں دوسرے عرضی گزار گھنشیام اپادھیائے نے مرکزی حکومت کو پہلا فریق بنایا ہے اور این آئی اے جانچ کی گہار لگائی ہے۔
    عرضی گزاروں کا کہنا ہے کہ انہیں ریاستی حکومت کی پولیس جانچ پر بھروسہ نہیں ہے،اس لئے سی بی آئی یا این آئی اے جانچ کرائے جانے کی ہدایت دی جائے۔عرضی میں کہاگیا ہے کہ اس قتل کے معاملے میں پولیس کا کردار بھی مشتبہ ہے،اس لئے معاملے کی جانچ مہاراشٹر پولیس صحیح سے کرے گی اس میں شبہ ہے،اس لئے سی بی آئی کو اس کی جانچ سونپی جائے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS