پال گھر ہجومی تشدد: 250 ملزمین کے خلاف 12 ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر

    0

    پال گھر ہجومی تشدد مقدمہ میں ایک اہم پیشرفت میں ، مہاراشٹر کے محکمہ سی آئی ڈی نے 12 ہزار صفحات پر مشتمل  دو الگ الگ  فرد جرم چارج شیٹ  ٢۵٠ ملزمین کے خلاف داخل کی ہے- خصوصی  وکیل استغاثہ ستیش مانے شندے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ، "  ، یہ چارج شیٹ پال گھر سیشن کورٹ کے سامنے دائر کی گئی۔ ہر ایک  تقریبا  6000 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں 126 ملزمین کا نام لیا گیا ہے"۔
    دوسری چیزوں کے علاوہ ، چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ہجومی تشدد  کا واقعہ افواہوں کا نتیجہ تھا اور اس جرم کا کوئی مذہبی زاویہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ چارج شیٹ اس سنسنی خیز معاملے کی تحقیقات کے خاتمے کی نشاندہی کرتی ہے جس میں دو سادھوں اور ان کے ڈرائیور کو ضلع کے گڑھ چینچولی گاوں کے قریب قیل کردیا گیا تھا۔  تاہم ، پولیس ذرائع نے بتایا کہ 16 اپریل کی رات کو  ہوئے جرم کے سلسلے میں جرم کے دیگر متعلقہ پہلوؤں پر جانچ جاری رکھے گی ، 90 دن کے عرصے میں پہلی چارج شیٹ دائر کی گئی ہیں۔
    بدھ کے روز یہ  پیش رفت اس وقت ہوئی جب ایڈیشنل سیشن جج ڈی این کیلوسکر نے اسی مقدمے کے منگل کو 25 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ضمانت کی درخواست کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے ،  ستیش مانے شندے نے کہا کہ استغاثہ نے "ملزمان کے خلاف متعدد شواہد" اکٹھے کیے ہیں ، جن میں ویڈیو ، موبائل کال ڈیٹا ریکارڈز ، محکمہ جنگلات چیک پوسٹ کے ذریعہ ریکارڈ کیے گئے سی سی ٹی وی شواہد ، خون کا تجزیہ اور دیگر تکنیکی شواہد کے لئے بھیجے گئے ممکنہ فنگر پرنٹس شامل ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ان شواہد کی چھان بین سے ان ملزمان کی موجودگی ثابت ہوئی جو اس رات پال گھر  کے گڑھ چنچولے گاؤں کے قریب واقعے کے موقع پر موجود تھے ، جب ایک 500 افراد پر مشتمل ہجوم نے دو سادھووں اور ان کے ڈرائیور کو زدوکوب کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔  بعدازاں ، کاسا پولیس نے نابالغوں سمیت ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں ملک بھر میں سیاسی ہنگامہ برپا ہونے کے بعد یہ معاملہ ریاستی کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کردیا گیا تھا۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS