غزا(ایجنسیاں)فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کو الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو اقلاح کے قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا۔خاتون صحافی کی یاد میں تقریب منعقدہ تقریب سے خطاب میں فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابواقلاح کے قتل کی مکمل ذمہ داری اسرائیلی حکام پر عائد ہوتی ہے۔محمود عباس نے کہا کہ وہ خاتون صحافی کی موت پر اسرائیل کی مشترکہ تحقیقات کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ اسرائیلیوں نے ایک جرم کیا ہے اس لیے ہم ان پر بالکل بھروسہ نہیں کرسکتے۔انہوں مزید کہا کہ فلسطینی حکام اسرائیل کے ان جرائم کے خاتمے کے لیے فوری طور پر عالمی عدالت انصاف سے بھی رجوع کریں گے۔ الجزیرہ کی ممتاز خاتون صحافی شیریں ابو اقلاح گزشتہ روز مغربی کنارے پر رپورٹنگ کے دوران اسرائیل فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئیں۔
فلسطینی صدر نے اسرائیل کو خاتون صحافی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS