بلاول بھٹو برطانیہ سے واپس آنے کے بعد وزیرخارجہ کا حلف لیں گے،وفاقی کابینہ میں 30 کابینی وزرا ، 4 وزرائے مملکت اور3 مشیر شامل
اسلام آباد(ایجنسیاں) : وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں منعقد تقریب میں حلف اٹھا لیا۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ اورقائم مقام صدر صادق سنجرانی نینئی کابینہ سے حلف لیا۔ وفاقی کابینہ میں 30 وزرا ، 4 وزرائے مملکت اور3 مشیر شامل ہیں۔وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، سردار ایاز صادق ، رانا تنویر حسین ، خرم دستگیر ، مریم اورنگزیب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات، سعد رفیق ، جاوید لطیف ، ریاض حسین پیرزادہ ، مرتضی جاوید عباسی ، اعظم نزیر تارڑ وفاقی وزیر قانون وانصاف شامل ہیں۔بلاول بھٹو برطانیہ جارہے ہیں، واپسی پر وہ بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے۔ پیپلز پارٹی سے خورشید شاہ وفاقی وزیر آبی وسائل، نوید قمر وزیر تجارت، شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی کی وزیر ہوں گی۔ عبدالقادر پٹیل وزیرصحت ، شازیہ مری وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ، سید مرتضی محمود وزیر صنعت و پیداوار ، ساجد توری سمندر پار پاکستانی، احسان الرحمان وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ، عابد حسین بھائیو وزیر نجکاری ہوں گے۔جے یو آئی سے مولانا اسعد محمود وزیر مواصلات ہوں گے جب کہ ایک اور وزیر عبدالواسع ہوں گے، مفتی عبدالشکور کو وفاقی وزیر مذہبی امور بنایا گیا ہے، سینیٹر طلحہ محمود وزیر سیفران جبکہ ایم کیو ایم سے سید امین الحق وفاقی وزیر آئی ٹی اور فیصل سبزواری بحری امور کے وزیر ہوں گے۔ اسرار ترین، شاہ زین بگٹی انسداد منشیات اور طارق بشیر چیمہ نے بھی حلف اٹھایا۔وزرائے مملکت میں عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر وزیر مملکت خارجہ امور، عبدالرحمن خان کانجو اور مصطفے نواز کھوکھر وزیر مملکت قانون و انصاف شامل ہیں۔ قمر زمان کائرہ مشیر کشمیر امور، انجینئر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل مشیر ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے وزیر مملکت کا حلف لینے سے انکار کردیا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے رابطہ کیا مگر مصطفی نواز کھوکھر نے واضح جواب دے دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت کا عہدہ لے کر اپنی تنزلی نہیں کرواسکتا، میں ماضی میں وفاقی وزیر کے برابر عہدے کے ساتھ انسانی حقوق کا مشیر رہ چکا ہوں۔ مصطفی نواز کھوکھر نے تنزلی پر اپنی پارٹی قیادت سے ناراضی کا اظہار کیا اور حلف لینے نہ آئے۔مصطفی نواز کھوکھر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے انتخابات سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر فوکس رکھنا چاہتا ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ نے حلف لیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS