جموں کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ

0
image:indiatoday

جموں: (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع جموں کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بدھ کی صبح میبنہ طور پر پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فوج نے بدھ کی صبح جموں کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بلا کسی اشتعال کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولیاں چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قبل ازیں فوج نے سانبہ سیکٹر میں 18 مئی کو دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا لیکن اس کے باوجود جموں وکشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ایک معمول بن گیا تھا جس کے نتیجے میں سرحد کے آر پار کی بستیوں کے لوگوں کا جینا اجیرن بن گیا تھا۔
سال رواں کے 25 فروری کو دونوں ممالک نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد سرحوں پر خاموشی چھائی ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS