اسلام آباد: پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے تین دنوں کی جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔طالبان کی جانب سے ایک بیان جاری کرکےکہا گیا تھا کہ اس کی قیادت نے اپنے جنگجوؤں کو اتوار سے عید کے دوران اگلے تین دن کےلئے کسی بھی جگہ حملہ نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے طالبان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔پاکستان کے وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اتوار کو کہا کہ ان کا ملک عیدالفطر کے موقع پر طالبان اور افغانستان حکومت کی جانب سے تین دنوں کی جنگ بندی کے اعلان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔محترمہ فاروقی نےٹویٹ کیا،’’افغانستان کے اپنے بھائیوں بہنوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ہم پرامن ،مستحکم اور خوشحال افغانستان کےلئے دعا کرتے ہیں۔‘‘واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے خطرے کے پیش نظر انسانیت کی بنیاد پربین الاقوامی برادری نے کئی بار افغانستان میں سبھی فریقوں سے جنگی بندی کی اپیل کی ہے۔
پاکستان نے طالبان کے جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS