پاکستان میں خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملہ میں پانچ گرفتار

0

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان پولیس نے چار کچرہ اٹھانے والی خواتین کو ہراساں کرنے کے جرم میں فیصل آباد کے ایک بازار سے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ خواتین کی جانب سے منگل کو ایف آئی آر درج کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ خواتین فیصل آباد کے ملت شہر میں ایک بجلی کی دکان میں پینے کا پانی مانگنے گئیں تھیں۔ جیو ٹوی نے خواتین کے حوالے سے بتایا کہ جب خواتین دکان کے اندر گئیں تب دکان کے مالک اور تین ملازمین نے ان پر چوری کا الزام لگاکران کے ساتھ مارپیٹ کی۔
https://twitter.com/maheshmvasu/status/1468223706853826563?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1468223706853826563%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.opindia.com%2F2021%2F12%2Fpakistan-viral-video-police-arrest-5-assaulting-stripping-four-women-faisalabad%2F
شکایت میں مزید کہا گیا کہ بازار سے آکر دوسرے لوگوں نے بھی دکاندار کے ساتھ مل کر ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین نے خواتین کو دکان سے گھسیٹ کر نکالا اور ننگا کرکے اس واقعہ کا ویڈیو بھی بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقہ سے ایک فون آیا تھا جس میں واقعہ میں بارے میں بتایا گیا۔بجلی کی دکان کے مالک سمیت تین ملازمین کو


پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے کہاکہ سنٹرل پولیس دفتر فیصل آباد کی ہدایت پر چار خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں چار نامزد لوگوں اور آٹھ نامعلوم لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نعیم عزیز نے بتایا کہ دکاندار نے پولیس سے کہاکہ خواتین نے دکان سے سامان چوری کرلیا تھا جب ان کا پکرا گیا تو انہوں نے اپنے کپڑے پھاڑنے شروع کردیئے۔ آس پاس لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کو باریکی سے دیکھا جارہا ہے اور پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS