پاکستان رینجرز نے بی ایس ایف جوان پورنم کمار شا کو رہا کر دیا

0

نئی دہلی، (یواین آئی): پاکستان رینجرز نے سرحدی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوان پورنم کمار شا کو رہا کر دیا ہے۔

مسٹر شا 20 دن سے پاکستان رینجرز کے قبضے میں تھے۔ بی ایس ایف نے بدھ کے روز ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا، “آج صبح 10:30 بجے کانسٹیبل پورنم کمار شا کو اٹاری-واہگہ سرحد پر بی ایس ایف کے ذریعہ پاکستان سے واپس لایا گیا ۔” پریس ریلیز کے مطابق جوان پورنم کمار شا 23 اپریل 2025 کو تقریباً 11:50 بجے فیروزپور سیکٹر میں آپریشنل ڈیوٹی پر رہتے ہوئے غیر ارادی طور پر پاکستان کی سرحد میں داخل ہو گئے تھے اور پاکستان رینجرز نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز کے ساتھ باقاعدہ فلیگ میٹنگز اور دیگر مواصلاتی چینلز کے ذریعے بی ایس ایف کی مسلسل کوششوں سےجوان پورنم شا کی واپسی ممکن ہو سکی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS