پشاور کے ایک مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں سات [7] اور 70 زخمی ہو گئے۔ پشاور خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پشاور پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا جبکہ دھماکا خیز مواد بیگ میں رکھ کر مدرسے لایا گیا تھا۔
دھماکے کے وقت مدرسے میں پڑھائی چل رہی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ یہ اطلاع بچاو کاروں نے دی ہے۔ زخمی ہونے والے متعدد بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے حکام کے مطابق اسپتال میں 7 لاشیں لائی گئی ہیں ہلاک شدگان کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ اسپتال کے ذمہ داران نے 70 زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی بھی تصدیق کی ہے جن میں سے 40 بچے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 4 سے 5 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔
پاکستان: مدرسے مین دھماکے سے سات ہلاک 70 زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS