پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو امریکہ کی ہیں: نیڈ پرائس

0
image:thefinancialexpress

واشنگٹن (ایجنسی) : امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کے مسئلے پر مسلسل پاکستان سے رابطے میں ہے۔ پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جوعالمی برادری اور امریکہ کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران بات کی، انہوں نے بتایا کہ پاکستانی رہنماؤں اور ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ جاری ہے۔ رابطوں میں افغانستان کی صورتحال کا تفصیل سے ذکر ہوا۔ پاکستان کے نمائندے گذشتہ ہفتے جرمنی میں بھی موجود تھے۔سب متفق ہیں کہ افغانستان میں گذشتہ 20 برس کےحاصل کردہ فوائد ضائع نہ ہوں۔ خصوصاً افغان خواتین،لڑکیوں کی تعلیم اور اقلیتوں کے حقوق متاثر نہ ہوں اور افغانستان سے حاصل کردہ فوائد کا تحفظ ہم سب کے لیے فائدہ مند ہے۔ افغانستان میں حاصل کردہ فوائد کا تحفظ ہم سب کے مفاد میں ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو عالمی دنیا اورامریکہ کی ہیں، توقعات میں افغانستان سے نکلنے والوں کے لیے محفوظ راہداری بھی شامل ہے۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستا ن اور خطے کے دوسرے ممالک کو دیکھ رہے ہیں کہ وہ بیانات اور وعدوں پر قائم رہیں۔ وعدوں میں افغان عوام کی معاونت بھی شامل ہے۔ جب کہ رابطوں میں افغانستان کی صورت حال پر تفصیل سے ذکر ہوا ہے۔ افغانستان میں وسیع اور اشتراکی حکومت بننی چاہئیے۔ پاکستان اورخطےکےدوسرےممالک کو دیکھ رہےہیں کہ وہ اپنے بیانات اور وعدوں پر قائم رہیں۔ان وعدوں میں افغان عوام کی سپورٹ بھی شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے مثبت و تعمیری کردار ادا کیا جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS