پاکستان: 250 وکلا کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج

    0

    پاکستان میں لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں ڈاکٹروں اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے، ہسپتال کی املاک اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والے 250 سے زائد وکلا کے خلاف 2 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

    ایجنسیوں کے مطابق گزشتہ روز پی آئی سی میں وکلا نے ہنگامہ آرائی کر کے ہسپتال کے اندر اور باہر توڑ پھوڑ کی جس کے باعث طبی امداد نہ ملنے سے 3 مریض جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا تھا۔

    گزشتہ روز وکلا نے چند ہفتے قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مار پیٹ کا شکار ہونے والے وکلا کے ایک گروہ کا بظاہر بدلہ لینے کی مشن پر پی آئی سی میں پرتشدد مظاہرہ کیا تھا جس کے فورا بعد ہی سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیو کلپس وائرل ہوگئے جس میں کچھ ڈاکٹروں کو اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس میں مبینہ طور پر وکلا کا 'مذاق' اڑایا گیا تھا۔

    لاہور کے ہسپتال دھاوا بولنے والوں میں اکثر سیاہ لباس اور ٹائی میں ملبوس نوجوان تھے جنہوں نے ہسپتال کی حدود کسی شخص کو نہیں بخشا جہاں امراض قلب کے کئی مریض کسی بھی وقت زیرِ علاج ہوتے ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS