اسلام آباد(یو این آئی) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں منگل کو صدر عارف علوی کے شہر کے دورے کے دوران ایک دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 35 سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔دھماکہ ایک کھلے علاقے کے قریب ہوا جہاں سبی کا سالانہ میلہ ہو رہا تھا۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ صدر عارف علوی کے میلے کے دورے کے دوران ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ابتدائی تفتیش جاری ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام کو دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔پولیس کو سبی میں سیکیورٹی مضبوط کرنے اور واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مسٹر بزنجو نے کہا کہ دھماکہ سالانہ جشن اور صوبے میں مجموعی طور پر امن کو خراب کرنے کی کوشش تھی۔گزشتہ ہفتے پشاور کے قصہ خوانی بازار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا تھا جس میں کم از کم 57 افراد جاں بحق اور 194 زخمی ہوئے تھے ۔
پاکستان میں دھماکہ، 4 افراد ہلاک، 35 سے زائد زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS