اسلام آباد : (یو این آئی) پاکستان نے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بغیر ویکسین لئے افراد پرگھریلو ہوائی سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔
پاکستانی اخبار’ڈان‘نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اگست سے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے کسی بھی بغیر ویکسی نیٹ شہری کو گھریلو ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم پاکستان سے بیرون ملک جانے والے یا دوسرے ممالک سے یہاں آنے والے مسافر اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے پاکستان ، ہندوستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے دبئی جانے والی پروازوں کی معطلی میں 28 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ امارات ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 14 دن کے اندر ان چار ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دوسری طرف متحدہ عرب امارات کے شہری ، متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا ہولڈرز اور سفارتی مشن کے ممبران جوکووڈ-19 پروٹوکول پر عمل کرتے ہیں ، انہیں یہاں سفر کرنے کی استثنا حاصل ہے۔
پاکستان میں ویکسین نہیں لینے والوں پرگھریلو ہوائی سفر کی اجازت نہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS