پاکستان میں چین کے بیگو ایپ پر پابندی

    0

    عمران خان حکومت  نے چین کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے بیگو ایپ پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ہی ٹک ٹاک کو آخری وارننگ دی ہے۔
    پاکستان مواصلاتی اتھارٹی (پی ٹی اے)کی طرف سے پیر کی دیر رات جاری بیان میں بیگو ایپ کی لائو اسٹریمنگ  پر پابندی لگانے  کے ساتھ ٹک ٹاک  کو ’آخری وارننگ ‘ دی ہے۔
    پاکستان نے فحش اور غیر مہذب مواد دکھانے پر بیگو کو بند کیا ہے۔اس سے پہلے پاکستان  نے گیمنگ ایپ پب جی پر بھی بین لگا دیا تھا۔
    لاہور ہائی کورٹ  میں پچھلے ہفتے ایک عرضی دائر کرکے ٹک ٹاک پرفوری پابندی  لگانے کی اپیل کی گئی تھی۔عرضی گزاروں نے کہا تھا کہ یہ ایپ جدید دور میں بہت بڑی برائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر شہرت اور ریٹنگ  کے لالچ میں پورنو گرافی  کا بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔پاکستان حکومت کی جانب سے جاری شکایت میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک اور بیگو کے بارے میں سماج کے مختلف طبقوں سے شکایت  ملی تھی۔حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دونوں ہی ایپ کی جانب سے آیا جواب اطمینان بخش نہیں ہے۔اس کے بعد حکومت نے بیگو کو بین کردیا اور ٹک ٹاک  کو آخری وارننگ دی گئی ہے۔اس سے پہلے عمران خان حکومت نے آن لائن ملٹی پلیئر گیم پب جی پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔حکومت نے اس گیم کو اسلام مخالف بتاتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوانوں کو اس گیم کی لت لگ جاتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS