کرتار پور راہداری پر پاک کا یو ٹرن، ہندوستان زائرین کے لئے پاس پورٹ لازمی

    0

    آرمی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی زائرین کے لئے پاسپورٹ لازمی ہوگا۔
     
    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہندوستانی سکھ زائرین کو کرتار پور راہداری استعمال کرنے کے لئے پاسپورٹ لازمی ہوگا، جس کا افتتاح ہفتہ کے روز کیا جائے گا۔

    یہ بات پاک وزیراعظم عمران خان کے یکم نومبر کو دئے گئے بیان کے بعد سامنے آئی، جس میں عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت نے ہندوستان سے کرتار پور درشن کے لئے آنے والے سکھ زائرین کی دو اہم ضروریات کو معاف کردیا ہے۔

     واضح رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ہندوستانی سکھ زائرین کو اب  پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی اور صرف ایک شناختی کارڈ کی ضرورت ہوگی۔
    آپ کو بتا دیں کہ کرتارپور راہداری معاہدے کے تحت روزانہ 5 ہزار ہندوستانی زائرین گردوارہ دربار صاحب کے درشن کرسکیں گے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS