پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ خود کا کورونا ٹیسٹ کروائیں گے اور وہ خود کو آئسولیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے کورونا وائرس میں مثبت پائے گئے فیصل ایدھی سے رابطے میں آئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ خان نے 15 اپریل کو دنیا کے سب سے بڑے رضاکار ایمبولینس نیٹ ورک ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد فیصل میں فلو جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔ اگلے دن انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو ان کی رپورٹ مثبت آئی۔
تاہم ، ان کے بیٹے کے مطابق جنہوں نے ڈان اخبار سے بات کی تھی ، فیصل نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے، اور ان کی صحت ٹھیک ہے۔
فیصل نے کووڈ-19 وبا سے لڑنے کے لئے وزیراعظم عمران خان فنڈ میں ایک کروڑ روپے عطیہ کئے۔ایدھی فاؤنڈیشن کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تدفین کی خدمات میں بھی مدد کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک اس مہلک وائرس سے 197 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 9,500افراد اس وائرس کی گرفت میں آگئے ہیں۔