پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں پی اے سنگما کو یاد کیا گیا

0

ئی دہلی: (یو این آئی) راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ری ونش نے لوک سبھا کے سابق اسپیکر پی اے سنگما کو آج ان کےیوم پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں ان کی تصویر پر پھول مالا چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے سینئر عہدیداروں نے بھی اس موقع پر آنجہانی سنگما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مسٹر پی اے سنگما کی تحریرکردہ کتابوں کے علاوہ ان سے متعلق پارلیمنٹ کی لائبریری میں دستیاب کتابوں کی ایک نمائش پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں لگائی گئی۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذریعہ ہندی اور انگریزی میں شائع کردہ آنجہانی پی اے سنگما کی سوانح حیات پر مشتمل کتابچہ بھی پروگرام میں شریک معززین کو پیش کیا گیا۔
یکم ستمبر 1947 کو میگھالیہ کے مغربی گارو ہلز ضلع کے چاپاہٹی گاؤں میں پیدا ہوئے، مسٹر سنگما کثیر جہتی صلاحیتوں کے مالک تھے اور سیاست میں آنے سے پہلے انہوں نے بطور لیکچرر، وکیل اور صحافی کام کیا تھا۔ 23 مئی 1996 کو تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین نے متفقہ طور پر انہیں 11ویں لوک سبھا کا اسپیکر منتخب کیا۔
اسپیکر کے طور پر، انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اراکین بحث کے ہنگامہ خیز لمحات کے دوران بھی ضابطے پر عمل کریں۔ ان کا ماننا تھا کہ پارلیمانی جمہوریت کا مطلب آزادانہ بحث، منصفانہ بحث اور صحت مند تنقید ہے اور بطور اسپیکر انہیں اس مقصد کو پورا کرنے کو یقینی بنانا تھا۔ لوک سبھا کے لیے 9 بار منتخب ہونے کے علاوہ مسٹر سنگما نے مرکزی وزارت داخلہ، کامرس، صنعت، محنت، اطلاعات و نشریات اور کوئلہ جیسی اہم وزارتوں میں بطور مرکزی وزیر اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔ 4 مارچ 2016 میں مسٹر سنگما کا انتقال ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS