نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے سال کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے مرکزی بجٹ کے لیے عام لوگوں سے رائے اور تجاویز طلب کیں. پی ایم مودی نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ کہا’مرکزی بجٹ 130 کروڑ ہندوستانیوں کی خواہشات کی نمائندگی کرتا ہےْ، اور ہندوستان کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھاتا ہے ۔ میں آپ سبھی کو ’میری حکومت‘کے اس سال کے بجٹ کے لئے اپنے خیالات اور تجاویز کا اشتراک کرنے کے لئے مدعو کرتا ہوں‘۔انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ’میری حکومت کا مرکزی بجٹ‘پوسٹ کو بھی شیئر کیا جس میں کسانوں، اساتذہ اور دوسرے لوگوں سے قیمتی تجاویز بھیجنے کی اپیل کی ہے ۔ واضح ر ہے کہ 31 جنوری سے پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن شروع ہو سکتا ہے، یکم فروری کو سال 2020-21 کے لئے مودی حکومت دوسری مدتِ کار کا پہلا عام بجٹ پیش کر سکتی ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے عوام سے بجٹ کے لیے تجویز طلب کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS