ناسک : (یواین آئی) مہاراشٹر کے ناسک میں ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال کے باہر آکسیجن ٹینکر میں رساؤ کے سبب سپلائی متاثر ہونے سے وینٹی لیٹر پر رکھے گئے11 مریضوں کی موت ہو گئی ۔ آکسیجن کے ٹینکر میں رساؤ کے سبب تقریبا آدھے گھنٹہ تک آکسیجن کی سپلائی متاثر رہی، جس کے نتیجے میں وینٹی لیٹر پر رکھے گئے 11 مریضوں کی موت ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق آکسیجن کا رساؤ دوپہر 12 بجے کے ہوا۔
مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ ممکنہ آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے ان مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ ناسک میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کیلاش جادو نے بتایا کہ اسپتال میں 10 سے 11 مریضوں کے مرنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کی بھی یہ لا پرواہی ہو گی اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ آکسیجن کے اخراج کو روکنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
ناسک میں آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے سے 11 مریضوں کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS