نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج بتایا کہ دہلی میں لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے سلسلے میں تقریبا پانچ لاکھ مشورے موصول ہوئے ہیں اور ان پر لفٹننٹ گورنر اور ماہرین سے مشورے کے بعد انہیں مرکزی حکومت کو بھیجا جائے گا۔
بتا دیں کہ وزیراعظم نریندر مودی کی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ 12 مئی کو چھ گھنٹے طویل ایک میٹنگ ہوئی، جس میں کورونا وائرس کے سلسلے میں لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کو نفاذ کرنے پر بات چیت ہوئی۔
میٹنگ میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلی نے لاک ڈاؤن بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔ اس کے علاوہ وزرائے اعلی سے 15 مئی تک مشورہ طلب کئے گئے تھے۔ اس کے فوراً بعد کیجریوال نے 13 مئی تک دہلی کے لوگوں سے مشورے طلب کئے تھے کہ وہ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں کیا رعایت چاہتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ 17 مئی کو ختم ہورہا ہے۔
کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میڈیا کو بتایا کہ لاک ڈاؤن۔4 کے لئے حکومت کو 5.48 لاکھ مشورے موصول ہوئے ہیں اور ان پر اب ماہرین سے مشورہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’’دہلی والو! دہلی میں لاک ڈاؤن میں کتنی ڈھیل دی جائے اس پر اپنے مشورہ دینے کے لئے بہت بہت شکریہ، پانچ لاکھ سے زیادہ مشورے موصول ہوئے ہیں، آپ کے مشوروں کی بنیاد پر ہم مرکزی حکومت کو دہلی سے متعلق تجویز بھیجیں گے کہ لاک ڈاؤن میں کتنی ڈھیل دی جانی چاہئے، اس سلسلے میں عوام سے مشورے طلب کئے گئے تھے، ہم نے طے کیا ہے کہ اس کا فیصلہ ایئر کنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر نہیں کریں گے اس لئے ہم نے عوام سے مشورہ طلب کیا تھا۔ تقریبا پانچ لاکھ سے زیادہ مشورے موصول ہوئے ہیں۔‘‘
لاک ڈاؤن کے سلسلے میں ساڑھے پانچ لاکھ مشورے موصول: وزیراعلی اروند کیجریوال
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS