کووڈ-19: ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں میں تقریباً 2،000 معاملے درج

0

کورونا وائرس وبا پر مرکزی وزارت صحت نے آج صبح تازہ عداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1،990 معاملے درج ہوئے- ملک میں متاثرین کی کل تعداد 26،496 ہو گئی جن میں 824 اموات بھی شامل ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے 49 اموات کی اطلاع ملی ہے۔  محکمہ صحت کے مطابق 27 اضلاع سے کوویڈ 19 کے تقریبا 68 فیصد معاملے درج ہوئے ہیں ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وائرس ان علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مہاراشٹرا ، دہلی ، گجرات ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ ، میں معاملے سب سے زیادہ درج ہوئے ہیں۔   ہندوستان میں کوویڈ 19 کے 13.8 فیصد معاملے مہاراشڑر میں درج ہوئے۔ 47.6 فیصد معاملے ممبئی سے ہیں۔ گجرات ہندوستان کی متاثرہ ریاستوں میں سے دوسری ریاست ہے جہاں احمد آباد سے قریب 62 فیصد معاملے درج ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS