نائجیریا میں باغیوں کے حملے میں 20 فوجی ہلاک

    0

    شمال مشرقی نائجیریا میں باغیوں کا فوج کے قافلے پر حملے میں کم از کم 20 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے اور کچھ زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع فراہم کی ۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ریاست بورونو کے دامبوا قصبے کے نزدیک منگل کے روز شاہراہ پر بوکو حرام دہشت گردوں کے گروہ کی جانب سے کیا گیا۔
    واضح رہے کہ سنہ 2009 میں بوکو حرام نے پورے ملک میں شرعی قانون نافذ کرنے کے لئے نائجیریا کی حکومت کے خلاف مسلح بغاوت کا آغاز کیا تھا ۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS