اجمیر: راجستھان میں28 جنوری کو ہونے والے اجمیر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں صرف 74 وارڈوں میں ہی حکمران جماعت کانگریس انتخابات لڑ رہی ہے۔
اس انتخابات میں کانگریس نے وارڈ 11، 12 اور 13 میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے ہیں اور وارڈ 7 اور77 میں کانگریس کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں،جب کہ وارڈ نمبر 29 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہیم لتا بلا مقابلہ منتخب ہوئی ہیں ۔
اس طرح کانگریس کارپوریشن میں چھ سیٹیں پہلے ہی گنوا چکی ہے ۔سابق وزیراور بی جے پی کے رکن اسمبلی واسودیو دیونانی نے کہا کہ بی جے پی اب مشن 70 کے ہدف کے ساتھ انتخابی میدان میں ہے اور کارپوریشن میں بی جے پی کا بورڈ بنے گا ۔
اجمیر کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی نے تمام 80 وارڈوں پر، کانگریس کو 74 وارڈ پر،راشٹریہ لوک تانترک پارٹی (آرایل پی) 10 وارڈوں پر اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے پانچ وارڈوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ آزاد امیدواروں کی موجودگی سے کئی وارڈوں میں مقابلہ دلچسپ ہونے کی امید ہے اور اس کی وجہ سے دو بڑی سیاسی جماعتیں بی جے پی اور کانگریس کو سخت مقابلہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسی طرح کشن گڑھ میونسپل کونسل کے ساتھ ساتھ کیکڑی ، سرواڑ اور وجئےنگر بلدیاتی حلقوں سے بھی ایسی ہی تصویر سامنے آ رہی ہے۔ کشن گڑھ میں رکنِ اسمبلی سریش ٹانک کے تیسرے محاذ’کشن گڑھ پرگتی منچ‘نے مقبول اور محنتی لوگوں کو میدان میں اتار کر بی جے پی اور کانگریس کوسخت ٹکر دی ہے۔
میونسپل کارپوریشن کے 80 وارڈوں میں کانگریس صرف 74 وارڈ پر انتخابات لڑرہی ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS