نئی دہلی:کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی پالیسیاں چین پرست ہیں اوراس کی انہی پالیسیوں کی وجہ سے چین پرمسلسل ہمارا انحصار بڑھ رہا ہے جو ملک کو ایک سنجیدہ خطرے کی طرف دکھیل رہی ہیں۔
کانگریس نے اپنےسرکاری ٹیوٹر ہینڈل پر منگل کو کہا’’بی جےپی میں چین کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری-ایف ڈی آئی کے ذریعہ سے کھلی سرمایہ کاری
کی چھوٹ دے کر اس پرانحصار بڑھانے کا کام کررہی ہے۔ہندوستان میں چینی سرمایہ کاری میں مسلسل ہوتا اضافہ بی جےپی کے چین پرانحصارکی پول کھول رہا
ہے۔‘‘
پارٹی نے کہا کہ بی جے پی کی چین پرست پالیسیوں کی وجہ سے ہی ملک میں تیزی سے چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اورہرسال اس میں اضافہ ہورہا
ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں چینی ایف ڈی آئی 2014 میں 0.54 ارب ڈالر تھا جو 2019 میں بڑھکر 4.14 ارب ڈالرپہنچ گیا ہے۔ہندوستان میں چینی
کمپنیوں کی بڑھتی سرمایہ کاری کےلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور بی جےپی حکومت کا چین پر بڑھتا انحصارملک کو ایک بڑے خطرے کی طرف دکھیل رہا ہے۔
لداخ میں چینی فوجیوں کے ہندوستانی سرحد پردراندازی کرنے کو بی جےپی حکومت کی چین پرست پالیسی کا نتیجہ بتاتےہوئے کانگریس نے کہا کہ چین گلوان وادی
میں ہماری زمین پر قبضہ کررہا ہے اور بی جےپی حکومت دہلی میرٹھ سڑک پروجیکٹ کےلئے چینی کمپنی کو 1126 کروڑ روپے کاٹھیکا مختص کررہی ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
چین پرمسلسل ہمارا انحصار بڑھ رہا ہے جو ملک کو ایک سنجیدہ خطرے کی طرف دکھیل رہی ہیں:کانگریس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS