پاکستان : سکھر میں مسافر بس الٹ گئی ، 13 افراد ہلاک،32 افراد زخمی

0
image:thenews.com.pk

اسلام آباد: (یواین آئی) پاکستان میں سکھر کے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز ایک رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کا شکار کوچ ملتان سے کراچی جا رہی تھی۔ حادثے کے وقت بس کے بیشترمسافر سو رہے تھے۔
نیشنل ہائی وے پر پیش آنے والے حادثے میں 32 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال سکھر اور تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا۔
سکھر اور روہڑی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ کوچ میں پھنسے تمام مسافروں کو نکال لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اور موٹر وے پولیس سمیت مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو آپریشن کر کے الٹنے والی مسافر کوچ کو کرین کی مدد سے اٹھایا گیا۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ بس الٹی کیسے؟

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS