نئی دہلی (یو این آئی): کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد کا پیغام دیا، لیکن ان کے اس پیغام میں اسرائیل اور حماس کی جنگ میں غزہ کے اندر شہید ہونے والے لوگوں کا ذکر کیا۔فلسطینیوں کیلئے 2023خوفناک سال، 22500 شہادتیں، پرینکا گاندھی اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے متعلق آواز اٹھاتی رہی ہیں اور غزہ پر حملوں کے حوالے سے مسلسل جنگ بندی کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جس میں ایک طرف لوگ نئے سال کا جشن منا رہے ہیں اور آتش بازی کی جا رہی ہے تو دوسری طرف غزہ میں کھنڈرات اور دھماکوں کو دکھایا گیا ہے۔
پرینکا گاندھی نے ’ایکس‘ پر ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’آئیے ہم غزہ میں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھیں، جو اپنی زندگی، وقار اور آزادی کے حق پر انتہائی غیر منصفانہ اور غیر انسانی حملے کا سامنا کر رہے ہیں‘۔ انہوں نے لکھا کہ ایک طرف ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں اور دوسری طرف غزہ کے بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے، دنیا کے نام نہاد لیڈر خاموشی سے اس مظالم کو دیکھ رہے ہیں۔
As we celebrate the beginning of a new year and wish each other that love, peace, laughter and goodness should fill our lives, let us remember our brothers and sisters in Gaza who are facing the most unjust and inhuman assault on their right to life, dignity and freedom.
While… pic.twitter.com/Hs7dwu1uIP
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) December 31, 2023
پرینکا گاندھی نے کہا کہ دوسری طرف وہ لاکھوں لوگ ہیں، جو غزہ میں ہونے والے خوفناک تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں، وہ لاکھوں دلیر دل ہمیں ایک نئے کل کی امید دلاتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ پر بم برسادیے، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
مزید پڑھیں: جالندھر میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مغازی کیمپ کے ایک گھر پر ڈرون بھی گرائے، جس میں بچوں سمیت متعدد عام شہری زخمی ہوئے، جبکہ نصیرت کے مہاجرین کیمپ میں ایک گھر پر کارروائی میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔